جڑانوالہ

جڑانوالہ کرونا سے متاثرہ نجی بنک کے ملازم کو ہسپتال داخل کر لیا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن )جڑانوالہ کرونا سے متاثرہ نجی بنک کے ملازم کو ہسپتال داخل کر لیا گیا، پوری گلی کو سیل کر دیا گیا،انتظامیہ نے عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود میاں پارک جھمرہ روڈ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان عمر حیدر فیصل آباد میں نجی بنک میں ملازمت کرتا ہے گذشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں چیک اپ کے دوران مبینہ طور پر کرونا وائرس کی اعلامات سامنے آنے پر غلام محمد آباد فیصل آباد میں داخل کر لیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اندرون شہر میں پہلا کیس سامنے آنے پر انتظامیہ نے عوام کو کرونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے

تاحال ابھی تک متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ و گلی میں مقیم دیگر افراد کے ٹیسٹ نہ کیے گئے ہیں کرونا کا مبینہ مریض سامنے آنے پر عوام نے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناقص انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان میں وائرس کی تصدیق ہونے پر پوری گلی کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں