سٹیٹ بینک آف پاکستان

جون 2020ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی 51 ملین ڈالر مالیت کے ٹی بلز کی خریداری

اسلام آباد (عکس آن لائن) جون 2020ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 51 ملین ڈالر مالیت کے

ٹی بلز خریدے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق ٹی بلز کی خریداری میں

غیر ملکی سرمایہ کارون کی دلچسپی کا عمل جاری ہے اور ٹی بلز پر شرح منافع میں کمی کے باوجود

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 51 ملین ڈالر کے تی بلز خریدے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق

گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران غیر ملی سرمایہ کاروں نے ٹی بلز پر 3.692 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

کی ہے جبکہ دوران سال ہاٹ منی کی مد میں کی گئی سرمایہ کاری سے 3.060 ارب ڈالر کا انخلا ہوا ہے۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹی بلز پر کلی جانے والی 623 ملین ڈالر کی غیر ملکی

سرمایہ کاری ملک میں موجود رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2020ء کے دوران برطانیہ سے

ٹی بلز پر 51 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس طرح صرف 1.7 ملین ڈالر کا انخلا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں