جوتوں کی برآمدات

جوتوں کی برآمدات میں مئی کے دوران 29.95 فیصد کمی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں تیار ہونے والے جوتوں کی برآمدات میں مئی 2020ء کے دوران 29.95

فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2020ء کے

دوران برآمدات کا حجم 5.8 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران جوتوں کی برآمدات سے 8.3 ملین

ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران جوتوں کی ملکی

برآمدات میں 2.5 ملین ڈالر یعنی 30 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں