حماس

جوبائیڈن فلسطینیوںکے خلاف ظالمانہ پالیسیاں ختم کریں، حماس

مقبوضہ غزہ(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ امریکا میں اقتدار کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ حماس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کا کوئی افسوس نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںج حماس نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاکہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکا کی ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ کریں۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سبکدوش ہونے والا امریکی صدر ٹرمپ ظلم ،تشد، انتہا پسندی، فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے اور قضیہ فلسطین کا وجود ختم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔حماس نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے اصولوں کوآگے بڑھانے کے لیے قضیہ فلسطین کا وجود ختم کرنے کے تمام اقدامات واپس لیں۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بحال کی جائے اور فلسطینی قوم کے جمہوری فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں