جوبائیڈن اور کمالہ

جوبائیڈن اور کمالہ نے ٹوئٹراکائونٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر اور نائب صدر نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی ٹوئٹر اکائونٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا۔اپنی پہلی ٹوئٹ میں جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جس بحران کا ہمیں سامنا ہے اس میں ضائع کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے اسی وجہ سے آج اوول آفس سنبھال لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر چار کام کرنے کے لیے مستعد ہو چکا ہوں، ان میں کورونا وبا کا خاتمہ، عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا،،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور نسلی مساوات کو فروغ دینا شامل ہیں۔دوسری جانب امریکا میں پہلی بار نائب صدر کے منصب کو سنبھالنے والی خاتون نائب صدر کمالہ ہیرس نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ خدمت کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں