عبدالقدوس بزنجو

جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے جہاز فراہم کر دیا ہے، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے جہاز فراہم کر دیا ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں سے دوست ملک ایران نے جہاز فراہم کر دیا ہے، ایرانی جہاز جلد شیرانی میں آپریشن شروع کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے مکمل طور پر الرٹ ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، شیرانی میں پی ڈی ایم اے نے امدادی کیمپ بھی قائم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے 3 افراد کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت بھی شہدا اور زخمیوں کے لیے جلد امداد کا اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں