اقوام متحدہ

جنسی تشدد ناقابل برداشت عمل ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے جنسی تشدد کو عالمی سطح پر جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فمزیلے ملامبو نے کہا ہے کہ دنیا کے اس وقت نصف سے زائد ممالک میں جنسی تشددکو مجرمانہ عمل قرار دینے کے قوانین موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے جنسی تشدد کو معاشرے کے لئے ناقابل برداشت عمل قرار دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پرغیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ زیادہ تر ریپ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا یا انہیں سزائیں نہیں ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنسی تشدد کرنے والوں کے احتساب کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ متاثرین کے ساتھ تعاون کے لئے کرمنل جسٹس پراسیس کے ذریعہ میکانزم تیار کیا جانا چاہئے جس کی رسائی قانون، پولیس اور انصاف کی فراہمی کے نظام سمیت صحت اور سماجی سروسز تک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں