جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال ایمرجنسی، صرف 8دنوں میں پچیس ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج

لاہور(زاہد انجم سے)جنرل ہسپتال لاہور شعبہ ایمرجنسی میں گزشتہ 8روز کے دوران پچیس ہزار سے زائد مریض آئے جنہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت بغیر پرچی فیس علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ یہ بات فوکل پرسن ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے پرنسپل پی جی ایم آئی کو ایمرجنسی کی ہفتہ وار کارکردگی بارے بریفنگ میں بتائی۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کثیر تعداد میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے پر ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کی فرض شناسی اور ان کی خدمت انسانیت کو سراہا۔پرنسپل نے امید ظاہر کی کہ ہیلتھ پروفیشنلز اسی پیشہ وارانہ لگن اور جذبہ کے ساتھ دن رات دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ا س موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں