آغا محمد اجمل

خلوصِ نیت کا حاصل

تحریر: آغا محمد اجمل

جلوپارک یا جلو وائلڈ لائف پارک ضلع لاہور، پنجاب، پاکستان میں واقع ایک عوامی تفریحی اور جنگلی حیات مقام ہے۔ یہ 461 ایکڑ (187 ہیکٹر) کے ایک وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔

اینے خوبصورت قدرتی ماحول کی وجہ سے بلخصوص اہلِ لاہور کے لیئے تفریحی مقام کی مکمل جامعیت کو سمیٹے ہوئے ہے۔ان مندرجہ بالا خصوصیات کے باوجود اس کی وجہ شہرت فٹبال سیکٹر میں قومی و عالمی سطح پر اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر چکا ہے۔

جلوپارک یا جلو وائلڈ لائف پارک
جلوپارک یا جلو وائلڈ لائف پارک ضلع لاہور، پنجاب، پاکستان میں واقع ایک عوامی تفریحی اور جنگلی حیات مقام ہے۔ یہ 461 ایکڑ (187 ہیکٹر) کے ایک وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔

جلو فٹبال گراونڈ کے نام سے پچھلے گیارہ سالوں سے گراس روٹ لیول پر اپنی اہمیت کو قومی و عالمی سطح پر معتبری کی سند دلوانے میں جلو ایف سی کے کردار کو جھٹلانا ممکن نہیں ہے۔ لاہور کے شمال میں سات کلومیٹر کی دوری پر واقع یہ گراونڈ اپنے دلنشین قدرتی ماحول کی تازگی فٹبال کے متوالے کے لیئے آکسیجن ہے۔

جلوپارک یا جلو وائلڈ لائف پارک
جلوپارک یا جلو وائلڈ لائف پارک

جلو فیوریس آل پنجاب فٹبال چیمپین شپ- 2019 کا انعقاد جلو ایف سی کے روحِ رواں میاں عباس اور ان کی مینجمنٹ کی انتھک کاوش سے شرمندہِ تعبیر ہوا ہے۔ اس چیمپین شپ کی لوکل آرگناٸیزنگ کمیٹی صدر میاں عباس،جعفر ہنی، ضغیم منور، منظور، سجاد اور سلیم بٹ پر مشتمل ہے۔ پنجاب بھر سے 75 کلبوں نے جصہ لیا اُسکی تفصیل درجہ ذیل ہے:

جلو ایف سی, فیم ایف سی, فیوریس ایف سی، زیڈ کے ایف سی، لکی ایف سی، مراد ایف سی، بابا کارگو یف سی، ایگل ایف سی، لمز ایف سی، بلیک پول ایف سی، افشاں ایف سی، ٹاٸم ایف سی، ندیم ایف سی، والٹن ایف سی، رٸیل گلگت ایف سی، ڈیمولیشن ایف سی، سانتوز لاہور ایف سی، شہباز ایف سی، کیمپس یوناٸٹڈ ایف سی، لاہور یوناٸٹڈ ایف سی، چاٸنہ سکیم ایف سی، کراون ایف سی، بلیک فالکن ایف سی، میرین ایف سی، شاہین ایف سی ، باٹھ ایف سی، نشاط ایف سی، شادمان ایف سی، گڑھی شاہو ایف سی، کوہ نور ایف سی، النصر ایف سی، بادامی باغ ایف سی، باٹا ایف سی، شاہین کینٹ ایف سی، گلشن راوی ایف سی، شاہدرہ ایف سی، آزاد ایف سی، راحیل ایف سی، شنواری ایف سی، نشتر ایف سی، فیم اکیڈیمی ایف سی، حنیف ایف سی، اوکاڑہ ایف سی، ینگ سٹار ایف سی، ینگ بلڈ ایف سی، ٹاون شپ یوناٸٹڈ ایف سی، آٸیڈیل ایف سی، کے ایف سی ایف سی، مانیا والہ ایف سی، جلو جونيئر وائٹ ایف سی، بلیک میجک ایف سی، مسلم ٹاون ٹایگر ایف سی، ریلوے ایف سی، فالکن ایف سی، رئیل گلگت جونيئر ایف سی، مریدکے ایف سی، رئیل لاہور ایف سی، ینگ یونین ایف سی، میاں منیر ایف سی، پی اے ایف ایف سی، رئیل ایگل ایف سی، پاکستان منٹ ایف سی۔

جلو فیوریس آل پنجاب فٹبال چیمپین شپ میں شامل ٹیموں کے درمیان لیگ بنیادوں پر مقابلے کرواے گے جن میں سے فیم ایف سی، اوکاڑہ ایف سی، رٸیل گلگت ایف سی، باٹا ایف سی، جلو ایف سی،فالکن ایف سی، بادامی باغ ایف سی اور کے ایف سے نے کوارٹر فاٸنل کے میچوں میں اعلی کھیل پیش کرتے ہوٸے سیمی فاٸنل کے لٸے کوالیفاٸی کیا ۔ کواررٹر فاٸنل کے میچز شاٸقینِ فٹبال کو اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے قابلِ دید رہے۔

سیمی فاٸنل کے میچز بھی اپنی پاسنگ، ڈاجنگ، گول کک، ڈاٸگنل پاسز اور عمدہ فٹ ورک کی بدولت دیدنیِ ستاٸش رہے۔سیمی فاٸنل مرحلے میں فیم ایف سی نے اوکاڑھ ایف سی، رئیل گلگت ایف سی نے باٹا ایف سی، جلو ایف سی نے فالکن ایف سی اور کے ایف سی نے بادامی باغ ایف سی کو ہرا کر سیمی فاٸنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تادمِ تحریر رئیل گلگت ایف سی نے فیم ایف سی کو ایک کے مقابلے سے دو گول سے ہرا کر فاٸنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دوسرا سیمی فاٸنل بروز جمعرات مورخہ 6 فروری جلو ایف سی اور کے ایف سی کے مابین کھیلا جاۓ گا۔ جبکہ فاٸنل بروز اتوار مورخہ 9 فروری کو ھو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں