عبدالرازق داود

جغرافیائی تنوع کو بڑھانا اور نئی منڈیوں تک رسائی، اسٹریٹجک تجارتی پالیسی، مشیر تجارت

اسلام آباد (عکس آن لائن) مشیر تجارت عبدالرازق داود نے کہا ہے کہ جغرافیائی تنوع کو بڑھانا اور

نئی منڈیوں تک رسائی ہماری اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کا اہم جز ہے، اس سلسلے میں ڈی جی خان سیمنٹ

کو فلپائن میں برآمدی آرڈر ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں، مزید مارکیٹوں تک رسائی سے ہی مارکیٹ شئیر میں

اضافہ ہو گا۔ بدھ کو مشیر تجارت عبدالرازق داود نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ جغرافیائی تنوع

کو بڑھانا اور نئی منڈیوں تک رسائی ہماری اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کا اہم جز ہے۔ اس سلسلے میں

ڈی جی خان سیمنٹ کو فلپائن میں برآمدی آرڈر ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ دیگر برآمد کنندگان

اسی طرح دنیا بھر میں اپنی رسائی بڑھانے پر زور دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں