گلوکار عاطف اسلم

جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ، عاطف اسلم

اسلا م آباد(عکس آن لائن) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ پہلے تو ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری سنگین صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

انہوں نے تمام لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس کی جتنی حیثیت ہے وہ اس حساب سے لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے اور اپنے ارد گرد، اپنے پڑوسیوں کو دیکھے اور ان کی مدد کرے۔

عاطف اسلم نے خدا سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ پاک ہمیں ان پریشان کن حالات سے باہر نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ویڈیو کے آخر میں عاطف اسلم نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو کسی بھی حوالے سے ہماری ضرورت ہے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ہم جو کچھ بھی کرسکتے ہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں