آغاسراج درانی

جس ایوان نے پاکستان بنایا اس میں ہنگامہ ہونا افسوس ناک ہے، آغاسراج درانی

کراچی(عکس آن لائن)اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ بطور پارلیمنٹرینز ہمیں ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے، جس ایوان نے پاکستان بنایا اس ایوان میں ایسا ہونا افسوس ناک ہے، ہم نے ہائوس چلایا ہے، یہ واقعہ میرے نمازپر جانے کے بعد ہوا ۔بدھ کوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ ویڈیو لیک کون کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نماز پڑھنے گیا، تو ہائوس میں گڑ بڑ ہوئی۔ کل کے واقعہ پر انکوائری کا آڈر کیا ہے۔ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، باقی میڈیا نے بھی بنائی ہے۔ انکوائری کے بعد پتا چلے گا کہ ہوا کیا ہے تاہم کسی نے مجھ سے کوئی شکایت نہیں کی ہے کہ اسے ڈرایا یا دھمکایا جا رہا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ بطور پارلیمنٹرینز ہمیں ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے۔

ایوان کا تقدس خراب کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔ جس ایوان نے پاکستان بنایا اس ایوان میں ایسا ہونا افسوس ناک ہے۔ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ نجومی نہیں ہوں، سینٹ الیکشن کا رزلٹ آئے گا تو پتا چلے گا۔ ووٹ دینا سب کا اپنا اپنا حق ہے، ہم نے اپنی تیاری پوری کی ہوئی ہے۔ جو سینیٹرز منتخب ہوں گے انہیں مبارکباد دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں