جرمن

جرمن حکومت کی طرف سے یوکرائن پر روسی حملے کی شدید مدمت

برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس نے یوکرائن پر روسی حملے کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چانسلر شولس کے بقول روس کے اس اقدام کا کوئی بھی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ یوکرائن پر حملے کے ساتھ روس بین الاقوامی نظام کے سب سے بنیادی اصولوں کو توڑ رہا ہے۔بیئر بوک کے مطابق عالمی برادری روس کے اس رویے کے سبب آج کے شرمناک دن کو کبھی نہیں بھولے گی۔ جرمن وزیر خارجہ نے گزشتہ پیر کو یوکرائن کے اپنے اولین سرکاری دورے کے دوران کہا تھا کہ جرمنی روس اور یوکرائن کے تنازعے کا پر امن حل چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں