جاوید شیخ

جب ناکامی کا دورہ چل رہا تھااس وقت اجنبی پرستار نے بڑے بجٹ کی فلم پر سرمایہ کاری کی ‘ جاوید شیخ

لاہور( عکس آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ جب میری فلمیںناکا م ہو رہی تھیں اس دور میں ایک اجنبی پرستار نے ملاقات کر کے نہ صرف بڑے بجٹ کی فلم بنانے کا مشورہ کیا بلکہ اس کے لئے بھاری سرمایہ کاری بھی کی ، اس رقم سے بنائی گئی فلم سپر ہٹ ہوئی اور اس نے ساڑھے 12کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔ ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ 2000میںمیری فلمیں کامیاب نہیں ہو رہی تھیں ۔اس دوران مجھے محفل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کا موقع ملا اور اس ڈرامے کے تیسرے روز ایک شخص نے مجھے آکر بتایا کہ آپ کا کوئی پرستار آپ سے ملنا چاہتا ہے ۔ پرستار کا تعارف اعظم خان کے نام سے ہوا جس نے بتایا کہ میں آپ کو بہت بڑا پرستار ہون اورآپ سے ایک فلم بنوانا چاہتا ہوں جس پر میں نے اسے ایک کروڑروپے لاگت کا بتایا تو اس نے کہا کہ ہم نے بالی ووڈ کی طرز پر فلم بنانی ہے جس پر میںنے اسے ہچکچاتے ہوئے پانچ کروڑ روپے لاگت بتا دی ۔

وہ شخص گفتگو کرنے کے بعد وہاں سے چلا گیا اور جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے فلم کا کام شروع کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد دئیے اورپھر وہ شخص بیرون ملک چلا گیا اور میرے اکائونٹ میں وقفے وقفے سے پانچ کروڑ روپے ٹرانسفر کئے جس سے میںنے فلم فلم ” یہ دل آپ کا ہوا ” بنائی جو سپر ہٹ ہوئی اور پانچ کروڑ روپے سے بننے والی فلم نے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی یاددگارلمحات میں سے ایک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں