جاپان کے وزیراعظم

جاپان کے وزیراعظم کا عالمی معیشت کی بحالی کیلئے جی20 ملکوں سے قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

ٹوکیو(عکس آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے عالمی معیشت کی جلد بحالی میں مدد دینے کے لیے جی ٹوئنٹی ممالک کے گروپ کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم شنزوابے نے ان خیالات کا اظہار اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا انداز اپنانے کی ضرورت ہے جس میں تمام انسانوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتہائی کمزور طبقے سمیت کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شفا بخش ادویات اور ویکسینز کی تیاری ہی نہیں بلکہ ان تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد دنیا میں اور خاص کر اس بحران سے انتہائی متاثرہ ترقی پذیر ممالک میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اور بحالی میں مدد دینے کے لیے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں