بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے مسئلے کے حوالے سے جاپان اور امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی ہے، واضح رہے کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی پیپلز لبریشن آرمی کا عزم متزلزل نہیں ہوتا۔
چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان تھن کھہ فی نے جمعرات کے روز کہا کہ تائیوان کے مسئلے کے حوالے سے جاپان اور امریکہ نے ایک عرصے سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کی ہے۔ دونوں نے مختلف مواقع پر تائیوان سے متعلق مسائل پر ہیرا پھیری کی ۔ یہ غلط بیانات اور اعمال نہ صرف “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوت کو غلط اشارہ دے رہے ہیں بلکہ آبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
بین الاقوامی برادری واضح طور پر دیکھ رہی ہے کہ کون بین الاقوامی قوانین کو توڑ رہے ہیں، دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اور علاقائی انتشار پیدا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی پیپلز لبریشن آرمی کا عزم متزلزل نہیں ہوتا۔ ہم “تائیوان کی علیحدگی” کے لیے کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت اور کوششوں کو پوری عزم سے ناکام بنائیں گے۔