جامن

جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے جامن کے کاشتکاروں اورباغبانوں کوہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےبتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20 سے 30کلوگرام فی پوداجبکہ بڑے پودوں کو 50سے 55کلوگرام فی پوداڈالنی چاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پایوریاایک پا ڈی اے پی آدھا کلو گرام ایس اوپی کھاد فی پودابھی ڈالنی چاہئیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھادکی شرح 3پا یوریا3پاڈی اے پی اور 3پا ایس اوپی فی پوداہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہو تی ہے اس لئے 7سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دیناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں