ثانیہ مرزا

ثانیہ مرزا کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ٹورنٹو(عکس آن لائن)بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کینیڈین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ثانیہ مرزا نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار میڈیسن کیز نے روس کی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا اور ان کی بیلجیم کی جوڑی دار ایلیس مرٹینز پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 6ـ3، 4ـ6 اور 8ـ10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں