تیلدار اجناس

تیلدار اجناس کی کاشت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ،ماہرین

راولپنڈی (عکس آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پاکستان خوردنی تیل کی کل ضرورت کا صرف 17فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ 83 فیصدحصہ کثیر زرِمبا دلہ خرچ کر کے درآمد کیا جا رہاہے۔

زرعی ترجمان نے بتایاکہ پاکستان سالانہ تقریبا 300 ارب روپے سے زیادہ کا خوردنی تیل درآمد کرتاہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے۔ترجمان نے کہاکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیلدار اجناس کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ان تیلدار اجناس میں سورج مکھی کم دورانیے کی فصل ہے اور 110سے 120 دنوں کے مختصرعرصہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ سورج مکھی کم پا نی میں تیار ہونے والی فصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں