وحشیانہ تشدد

تھانہ سٹی چونیاں کے محلہ سموں والا میں دیورکا بھابھی پر وحشیانہ تشدد

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) دیور کا بھابھی پر وحشیانہ تشدد تھانہ سٹی چونیاں کے محلہ سموں والا میں دیور نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا خاتون پر وحشیانہ تشدد کی فوٹیج وائرل ہوگئی متاثرہ خاتون تحصیل ہسپتال ایمرجنسی میں داخل

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بیوی کے خاوند یعقوب نے بتایا کہ ایوب اور دیگر ملزمان تھانہ سٹی چونیاں محلہ سموں والا کے رہائشی ہیں میری بیوی روبینہ بی بی کو گھر سے زبردستی نکال کر سر بازار تشدد کا نشانہ بنایا ہےجہاں اہل محلہ نے بیچ بچاو کرا کر اس کو بچایا وائرل ہونے والی فوٹیج میں واضح دیکھا گیا ہے کہ کس طرح خاتون کو بالوں سے پکڑ کر بیچ سڑک گھسیٹا گیا ہے اور تشدد کیا گیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے گھٹنوں، پاوں اور سر پر گہرے زخم آئے ہیں جسے آہنی راڈوں اور پائپ جو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہے

ملزم ایوب کی بہن کے ساتھ روبینہ بی بی کے بھائی کا رشتہ طے ہوا تھا جو ٹوٹ گیا اس تنازع پر دیور نے اپنی بھابی پر وحشیانہ تشدد کیا دوسری طرف محلہ داروں کے مطابق روبینہ تین بچوں کی ماں اور انتہائی غریب خاتون ہے درخواست گزار محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست اور میڈیکل دینے کے باوجود نہ ہی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیاگیا درخواست گزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کا فوری نوٹس لے انصاف دلوایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں