عمران خان

توشہ خانہ فوجداری کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی،پی ٹی آئی چیئرمین اور وکلا کا کارروائی کا بائیکاٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی، انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، وکلا نے کیس کسی اور جج کو منقل کرنے کی استدعا کردی تاہم اسے مسترد کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف پولیس ہیڈ کوارٹرز کے گیسٹ ہاوس میں قائم عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہوئی۔ عدالت نے سابق وزراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں دستاویز پڑھ کر سنائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ان کے وکلا نے کیس کسی اور جج کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے عمران خان کے وکلا کی استدعا مسترد کردی۔ وکلا نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنا چاہی ہم بائیکاٹ کرکے باہر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں