ایف بی آر

تنخواہیں نہ بڑھنے پر ایف بی آرکے 100 سے زائد افسران نے چھٹیوں کی درخواست دیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن)تنخواہیں نہ بڑھنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے 100 سے زائد افسران نے چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 17,18,19 کے افسران نے آج سے 30 جون تک چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔ایف بی آر ملازمین کے مطابق150 فیصد ایگزیکٹو الانس اور تنخواہیں نہ بڑھائیں تو مزید سخت ردعمل ہوگا، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں۔

ایف بی آر ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ تنخواہیں کم ہونے سے گھریلو اخراجات قابل برداشت نہیں رہے، مہنگائی کی شرح دوگنی ہوگئی ہے، موجودہ تنخواہ میں گھریلو اخراجات پورے نہیں کیے جاسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں