تمباکونوشی

تمباکونوشی کے کاشتکار فوری طورپر پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کردیں،زرعی ماہرین

قصور (عکس آن لائن)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو تمباکوکی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ اب جبکہ سردی کی شدت ختم ہوگئی ہے اورموسم بھی خوشگوار ہوناشروع ہوگیاہے لہذا تمباکونوشی کے کاشتکار فوری طورپر پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کردیں۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار تمباکوکی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کے لئے بھاری میرازمین اور زرخیززمین کا استعمال کرسکتے ہیں تاہم اس میں بہترنکاس ہونا بھی اشدضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ تمباکوکی پنیری اکھاڑنے سے کم ازکم 6سے8گھنٹے قبل اچھی طرح آبپاشی کرلیں اور پنیری کو صبح یاشام کے اوقات میں کھیتوں میں منتقل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے کے لئے وٹوں پر مشرق کی جانب پانی کی سطح سے قدرے اوپر نشان لگانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پنیری کوگیلی یاخشک مٹی بھی لگانی چاہئیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں