تلسی کے کاشتکاروں

تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن )جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کو پہلے 2سے3 پانی ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دیں اور اگاؤ مکمل ہو جانے کے بعد 15،15 دن کے وقفہ سے پانی لگایاجائے اور آبپاشی کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کھیلیاں پانی میں نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس طرح بیج کااگاؤ متاثر ہو سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح آبپاشی کسی بھی فصل کی بہتر پیداوار میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے بالکل اسی طرح فصل سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں اچھی طرح تلف کر دیں اور جب پودے کا سائز 7سے8انچ تک ہوتاہے تو اس کی چھدرائی کرتے ہوئے فالتو پودے بھی نکال دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ تلسی ایک کثیر الفوائد ادویاتی پوداہے جو گردے کی پتھری اور اعصاب کی مضبوطی سمیت یادداشت کو تیز اور معدہ کو طاقتور بنانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں