ماموں کانجن

تفتان بارڈر سے آنے والے 27سالہ ماموں کانجن کے نوجوان گھر میں ہی کرونٹائن کر دیا

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن)پانچ روز قبل تفتان بارڈر سے آنے والے 27سالہ ماموں کانجن کے نوجوان اور اسکے اہل خانہ کو محکمہ صحت نے اسکے گھر میں ہی کرونٹائن کر دیا ہے نواحی گاﺅں 551گ ب کا رہائشی محسن فرید ٹرک ڈرائیور ہے اور پانچ روزقبل تفتان بارڈر سے اپنے گھر پہنچا تھا جسکا علم ہونے پر جمعرات کو ڈی ڈی ایچ او تاندلیانوالہ حافظ ذیشان بٹ اور میاں محمد فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسکے گھر پہنچ کر اسے اسکے اہلخانہ سمیت گھر میں ہی کرونٹائن کر کے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو نگرانی پر مامور کر دیا ہے

بدھ کے روز ایران سے آنے والے چک548گ ب کلر والا کے رہائشی 37سالہ تجمل ولد بشیر وٹو کو محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کی مدد سے اسکے گاﺅں سے باہر ایک ڈھاری پر کرونٹائن کیا تھا جس کے خلاف وہاں کے رہائشی سابق چیئر مین ملک محمدریاض وٹو سابق چیئر مین چوہدری محمد اشفاق گجر نے احتجاج کر ہوئے اسے کسی قرنطینہ سینٹر میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان کا موقف ہے کہ تجمل گھر آنے کے بعد اپنے اہلخانہ سمیت گاﺅں کے دیگر افراد سے ملتا جلتا رہا ہے جس سے وباءپھیلنے کا اندیشہ ہے لہذا اسکے اہلخانہ کو بھی کسی بڑے شہر کے قرنطینہ سینٹر منتقل کر کے انکے ٹیسٹ کرائے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں