اجلاس

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں؟ این سی اوسی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(عکس آن لائن) ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس 6اپریل بروز منگل کو طلب کرلیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں امتحانات سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہو گی۔

تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہو گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مخصوص مخصوص اضلاع میں 11اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ سندھ حکومت نے ملک بھر میں 15روز کے لیے آتھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ، نئی گائیڈ لائنز مساجد، امام بارگاہوں میں نماز، تراویح کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں ، جن کے تحت صحن والی مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز ہال میں ادا نہیں ہو گی، صلو تراویح کا اہتمام مساجد اور امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے۔شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد، امام بارگاہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں