تعلیمی اداروں

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ آج ہو گا

لاہور(عکس آن لائن ) تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ( منگل )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سے یکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی ہے جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے اصرار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے این سی او سی کی زیر صدارت تعلیمی کانفرنس آج منگل کو ہو گی جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبائی وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔اجلاس میں آئندہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں