ترکی

ترکی کا افغانستان سے متعلق عالمی امن کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان

انقرہ (عکس آن لائن )ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش نے کہاہے کہ افغانستان سے متعلق عالمی امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی کردی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش کا کہنا تھا کہ افغان امن کانفرنس عیدالفطر تک ملتوی کی گئی۔

ترکی میں افغان امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہونا تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا، طالبان کے بغیر کانفرنس کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔ترک وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو کانفرنس میں شریک کرنے کی کوششیں جاری ہیں، طالبان کی شرکت ہی سے استنبول کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں