ترکیہ

ترکیہ کا خرطوم سے اپناسفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا اعلان

انقرہ( عکس آن لائن)ترکیہ کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ان کاملک سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپنے سفیرکی گاڑی پرفائرنگ کے بعد اپنا سفارت خانہ پورٹ سوڈان منتقل کردے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے جنوبی شہرانطالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عبوری حکومت اور سوڈانی فوج کی سفارش پرہم نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پراپنا سفارت خانہ عارضی طور پر پورٹ سوڈان منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ سوڈان میں ترک سفیر کی کارپرنامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی ہے۔تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں