اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 257.17 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے پی ایس ڈی پی 2019-20 ء کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کیلئے 701 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور جاری مالی سال میں اب تک مختص بجٹ کے 36.7 فیصد کے قریب ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ جاری کردہ ترقیاتی فنڈز میں مختلف منصوبوں کیلئے غیر ملکی امداد کی مد میں 53.62 ارب روپے کے جاری فنڈ بھی شامل ہیں جو جاری کردہ ترقیاتی فنڈز کے 41.8 فیصد کے مساوی ہیں۔