اسٹیٹ بینک

ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں، اسٹیٹ بینک

کراچی(عکس آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی ہیں ۔ یہ بڑھ کر2.3ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں31.2فیصد زیادہ اور اگست کی نسبت9فیصد زائد ہیں۔ مالی سال21 کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر مجموعی طور پر بڑھ کر7.1ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں31.1فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر میں ترسیلات زر کی سطح اسٹیٹ بینک کی جانب سے2ارب ڈالر کی پیش گوئی سے کچھ زیادہ رہی۔ پاکستان ریمی ٹینس انی شیٹو (PRI) کی کوششوں اور مشرق وسطی، یورپ اور امریکہ جیسے ترسیلات کے اہم مقامات میں بتدریج بحالی نے کارکنوں کی ترسیلات زر کو مسلسل بڑھانے میں کردار ادا کیا۔دوسری جانب معیشت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید خوشخبری آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد سے زائد ہیں جبکہ یہ چوتھا ماہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں