فرخ حبیب

تحریک انصاف کے دور میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس صفر تھا، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر تھا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے ایف بی آر میں ریفارمز کی پی او ایس سسٹم متعارف کروایا، ہمارے دور میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کروایا گیا،

سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون ہوا، سپر ٹیکس بھی نہیں لگایا، پٹرول پر سیلز ٹیکس بھی صفر کیا ایڈوانس ٹیکس بھی نہیں لیا اور ریکارڈ ریفنڈز واپس کئے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم شہباز شریف کی تباہی حکومت سے کوئی شعبہ محفوظ نہیں جبکہ عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹال ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا لیکن تباہی حکومت نے ٹیکسٹائل صنعتوں کی گیس ہی بند کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹریاں بند ہوگئی اور مزدور بے روز گار فاقوں پر مجبور کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں