چینی وزارت خا رجہ

تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کی بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کو ایک چین کے اصول کے مطابق ہونا چاہیئے۔2009 سے 2016 تک آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے، ایک چین کے اصول پر گامزن رہنے کی بنیاد پر چین نے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان کی شرکت کے لیے خصوصی انتظام کیا ،لیکن ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے اپنی “حکمرانی “کے بعد تائیوان کی علیحدگی پر بضد رہتے ہوئے ایک چین کے اصول کو تسلیم کرنےسے انکار کیا۔ اس لیے اب ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں تائیوان کی شرکت کی کوئی سیاسی بنیاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت ، نیز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے وقار کی حفاظت کے لیے چین ، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے رواں سال کے اجلاس میں تائیوان کی شرکت سے اتفاق نہیں کرتا۔ تقریباً نوے ممالک نے عالمی ادارہ صحت میں چین کے اس موقف پر چین کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔وا ضح رہے کہ
75 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی بائیس سے اٹھائیس مئی تک منعقد ہوگی ، تائیوان علاقے کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں