کراچی (عکس آن لائن) جامعہ کراچی نے بی اے اور بی کام ریگولر سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5 نومبر جبکہ بی اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 12 نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔
بی کام سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10300 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔بی اے سال اول ودوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4650 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 8550 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم مطلوبہ دستاویزات اور فیس واچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2013 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔