پروین سرور

بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے دورہ پیرمحل کے موقع پر سول ہسپتال میں پودا لگایا

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے دورہ پیرمحل کے موقع پر سول ہسپتال میں پودا لگایا.

جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن چوہدری صابر علی جٹ اور سٹی صدرتحریک انصاف چوہدری محمد احسان

بھی موجود تھے۔بعدازاں چوہدری صابر علی جٹ اور چوہدری محمد احسان نے کہا کہ سرسبز پاکستان ہم سب کا خواب ہے جبکہ

درخت اگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔درخت ہمیں زندہ رہنے کے لئے آکسیجن جیسی نعمت مہیا کرتے ہیں۔تمام شہریوں پر بھاری ذمہ داری

عائد ہوتی ہے کہ وہ حالیہ شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک سایہ دار درخت اگائیں۔

حکومت کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے جو کہ انتہائی

خوش آئندہ اقدام ہے۔ ٹمبر اور قبضہ مافیاءکے متحرک ہونے سے سرکاری جنگلوں کا وجود خطرات سے دوچار ہے۔

درختوں کی کٹائی کرکے ملک کے ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیئے.

تا کہ آئندہ کوئی بھی ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامیدہیں.

کہ شجرکاری مہم کو 100%کامیاب بنانے کے لئے پوری قوم اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں