حمزہ شہباز

بیگم نسیم ولی خان کی ملک اورجمہوریت کیلئے خدمات اور سیاسی جدو جہدکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا’ حمزہ شہباز

لاہور( عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی ملک اورجمہوریت کے لئے خدمات اور سیاسی جدو جہدکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان خیبر پختوانخواہ کی پہلی خاتون تھیں جو منتخب ہو کر اسمبلی پہنچیں،خواتین کو با اختیار بنانے میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے،پاکستان کی سیاست میں ان کے مثبت کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں