محمد رضوان

بیٹر محمد رضوان وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی لے اْڑے

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیلئے 2021 یادگار سال بن گیا،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی لے اْڑے۔وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک پانچ بہترین وزڈن آف دی ایئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں