بینک اسلامی

بینک اسلامی نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ِایٹ 2022 کے آفیشل پیمنٹ پارٹنر کے طور پر معاہدہ کرلیا

کراچی (عکس آن لائن)جدید ترین ڈیجیٹل انفرااسٹرکچرزکا حامل ملک کا اہم ترین مالیاتی ادارہ بینک اسلامی ،کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ایٹ 2022 کی تقریبات میں آفیشل پارٹنر کے طور پرسہولت فراہم کررہا ہے ۔ بینک نے کراچی ایٹ کی تقریب میں کسٹمرز کی تعداد کو بڑھانے میں معاونت اور اپنے کسٹمرز کو کھانے پینے اور تفریح فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک مخصوص لائونج مختص کیا تھا۔لائونج کو COVID-19 ایس او پیز بشمول سماجی فاصلے اور وزیٹرز کے لیے ماسک اور سینیٹائزرز کی دستیابی پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے تیا ر کیا گیا تھا ۔بینک اسلامی ،لاہور اور اسلام آباد اِیٹ فیسٹیول میں بھی اپنے قدم جمانے کے لیے تیار ہے ۔ملک کے تین بڑے شہروں میں منعقد کئے جانے والے اس “ایٹ” فیسٹیول کا شمار،یہاں فراہم کئے جانے والے مختلف قسم کھانوں اور تفریحی سرگرمیوں کی وجہ سے ان شہروں میں بسنے والے لوگوں کے لیے معروف ترین اور پرکشش مقامات میں کیا جاتا ہے۔

یہ فیسٹیول مختلف برانڈز اور اداروں کویہاں بنائے جانے والے اسٹالز اور کیوسک کے ذریعے نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی انہیں تفریح کے دیگر مواقع کی بھی پیشکش کرتا ہے ۔ اسلامی کا شمار ڈیجیٹل شعبہ میں جدت کی ترویج اور اس میں مزید پیش رفت کرنے والے اداروں میں کیا جاتا ہے اور کرچی، لاہور اور اسلام آباد اِیٹ فیسٹیولز کے حوالے سے بینک کی جانب سے کیا جانے والا یہ معاہدہ ، عوام الناس میں بینک کا ایک مستحکم تصور قائم کرنے اور کسٹمرز کو منفرد طرز پر سہولیات کی بہم فراہمی کی جانب اٹھایا جانے والا ایک اہم قدم ہے ۔اس موقع پر بینک اسلامی کے ترجمان نے ترقیاتی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،” بینک اسلامی میں ہم ایک ایسے مستحکم فنانشل ایکوسسٹم کے قیام کے لیے مسلسل کوشاں ہیں ، جو آسان اور سہل انداز میں نہ صرف ہمارے کسٹمرز بلکہ عام لوگوں کی بھی پہنچ میں ہو۔کراچی اِیٹ 2022 کے آفیشل پارٹنر ہونے کی حیثیت سے،ہم اپنی کاوشوں کے تسلسل کو مزید ایک قدم آگے بڑھارہے ہیں ۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں