بیر

بیر کے اگست ستمبرمیں پیوند کئے گئے پودے رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں کھیت میں لگانے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے بیر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگست ستمبرمیں پیوند کئے گئے پودے ماہ جنوری کے آخری ہفتہ میں کھیت میں لگا دیں بیرہرقسم کی زمین میں باآسانی اگایا جاسکتاہے لیکن بہتر پیداوار گہری ریتلی اورمیرااور چونے والی زمینوں سے حاصل ہوتی ہے بیرکاپوداریتلی اورشورزدہ زمینوں میں بھی مناسب پیداوار دیتاہے اور کم آبپاشی والے علاقوںمیں بھی باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ زمین میں جس جگہ پودالگانا مقصود ہووہاں 1*1میٹرسائزکا گھڑاکھوددیں گڑھا کھودتے وقت اوپرکی 30سینٹی میٹرایک طرف رکھیں اور باقی مٹی الگ رکھیں گڑھے کو 2سے 3ہفتے کےلئے کھلاچھوڑ دیں پودے لگانے سے کم ازکم 2ہفتے پہلے گڑھوں کی اوپروالی ایک فٹ مٹی کے برابرایک حصہ بھل اور ایک حصہ گوبرکی گلی سڑی کھاد اچھی طرح ملاکر بھردیں اس جگہ کو سطح زمین سے تھوڑا اونچارکھیں اور پانی لگا دیں تاکہ مٹی اچھی طرح بیٹھ جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ اگر 5کلوگرام جیپسم یا5کلوگرام سنگل سپرفاسفیٹ مٹی کے ساتھ ملاکر گڑھے میں ڈالیں تو زیادہ بہترہے وترآنے پر گڑھے کا لیول زمین کے برابر کردیں

اپنا تبصرہ بھیجیں