بیجنگ سرمائی اولمپکس

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے سرمائی اولمپک ویلج باقاعدہ فعال

بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تین مسابقتی علاقوں میں قاِئم سرمائی اولمپک ویلج باضابطہ طور پر کھول دئیے گئے ہیں۔ مختلف ممالک کے وفود مقابلے کے علاقے میں داخل ہوں گے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ سرمائی اولمپکس میں 91 وفود شرکت کریں گے، جن میں تقریباً 2,880 کھلاڑیاں شامل ہیں۔منصوبے کے مطابق ویلج کھولنے کے پہلے دن بیس سے زائد وفود کے تین سو ساٹھ سے زائد افراد بیجنگ ویلج آئیں گے ان میں چین ،فرانس ، اٹلی ،فن لینڈ اور کینڈا وفود شامل ہوں گے ۔

سرمائی اولمپک ویلج اولمپکس کے دوران کھلاڑیوں اور وفود کا گھر ہے ،جو رہائش، کیٹرنگ، ڈرائی کلیننگ، فٹنس، تفریح، خریداری، نمائشیں، کانفرنسیں، طبی دیکھ بھال، اور نقل و حمل جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں