بائیو سکیور ببل 

بیجنگ اولمپکس بائیو سکیور ببل  مینجمنٹ کی غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے تعریف

بیجنگ (عکس آن لائن) نو ول کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران  ایتھلیٹس، معاون عملے، رضاکاروں اور میڈیا نمائندوں سمیت سب کو  کلوزڈ لوپ یعنی بائیو سکیور ببل مینجمنٹ  میں رکھا جائے  گا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق
وبا سے متاثر ہونے کے خطرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آسٹریا کی سنو بورڈر اینا گیسر نے کہا کہ یہ ان کی سب سے بڑی تشویش ہے، خاص طور پر اومیکرون اس وقت دنیا میں  تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں بائیو سکیور ببل مینجمنٹ سے وہ خود کو محفوظ محسوس کریں گی۔ بیجنگ کے انسداد وبا کے اقدامات بہت سخت ہیں۔ ان کولگتا ہے کہ  اگرآپ بیجنگ میں آنے سے پہلے ٹیسٹ میں  منفی ہوں،تو  چین میں پہنچ کر زیادہ محفوظ ہوں گے ۔”

ڈچ بوبسلی ایتھلیٹ بش نے کہا: “اگر میں بیجنگ میں بائیو سکیور ببل مینجمنٹ میں کامیابی سے داخل ہو سکتا ہوں، تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ کیوںکہ چین میں انسداد وبا کے اقدامات بہت سخت ہیں ،تو وہاں وائرس سے متاثر ہونے کا  خطرہ بہت کم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں