السی کی کاشت

بہتر پیداوار کیلیے السی کی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ السی کی کاشت فوری طورپر شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ السی کی کاشت 15نومبرتک مکمل کی جاسکتی ہے‘السی کی کاشت کے لئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی 1988کی کاشت کے لئے زمین میں 2 سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کیساتھ ساتھ بہترین طرپر تیارہوسکے۔انہوں نے تبایا کہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30سینٹی میٹرتک ہوناچاہئیے۔

انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزیدراہنمائی ومشاورت کےلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے

اپنا تبصرہ لکھیں