بہاولنگر(نمائندہ عکس آن لائن) بلدیہ کا اہلکار شہری سے رشوت لیتے ہوئے محکمہ انٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم سے رشوت کے طور لیئے گئے 50 ہزار سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار،
غلام یسٰین نامی اہلکار نے کالونی کی رسید دینے کیلئے رشوت طلب کی تھی سی ای او عرفان اکبر نے مڈیا کو بتلایا کہ ملزم اس سے قبل بھی شہری سے 3 لاکھ روپے وصول کر چکا ہے، انٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے شہری کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے
اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے سی ای او عرفان اکبر نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے جنرل سیکرٹری راﺅ دلشاد احمد نوید کی قیادت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر راشی اہلکاروں کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا ساتھ دے فوری کاروائی کی جائے گی۔