مصنوعی مہنگائی

بھلوال: مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن

بھلوال( نمائندہ عکس آن لائن) مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن ، زائد ریٹ پر گوشت بیچنے والے قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکروادیا ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال بلاول علی ہنجرا کو چک نمبر13شمالی کے رہائشی نے شکایت کی کہ ان کے گاﺅں میں بلاول نامی قصاب پانچ سو روپے کلو گرام گوشت بیچ رہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر قصاب کو گرفتارکروا دیا اور پولیس تھانہ بھلوال میں اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام جب تک منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ کے دست و بازو نہیں بنیں گے ناجائز منافع کمانے والے افراد کے خلاف موثر کاروائی کیسے ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ویسے ہی بطور مسلمان ہم سب کو ایثار کا ثبوت دینا چاہئے نہ کہ چیزیں مہنگی کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کریں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں