بلاول بھٹو زرداری

بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا،ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت سے مذاکرات کرے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت بات چیت کے لیے ماحول سازگار بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں