بھارت

بھارتی کسانوں کے مظاہرے جاری، احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی سیخ پا

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت بھر میں کسانوں کے مظاہرے جاری ہیں،کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے پانچ ریاستوں کے ہنگامی دوروں کا اعلان کر دیاہے جبکہ کالے قوانین کے خلاف سارے کاشتکار تحریک کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی سیخ پا ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کسان مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گئے، دہلی کے ارد گرد دھرنے جاری ہیں۔ سابق بھارتی فوجی بھی کسانوں کی مدد کے لیے سامنے آ گیا۔ مظاہرین کے لیے پنکھے بنا بنا کر دھرنوں میں بھیج رہا ہے۔ سابق فوجی کا کہنا تھا کسانوں کو گرمی سے بچانے کے لیے اپنا حصہ ڈال رہا ہوں۔ادھرکسانوں کے احتجاج کی رپورٹنگ کو کوریج نہ ملنے پر بھارتی صحافی پھٹ پڑا، ان کا کہنا تھا کہ سچ بتانے کیلئے میڈیا میں آیا تھا، مسلسل گلا دبایا جارہا ہے۔میرٹھ میں پنچایت سے خطاب کے دوران استعفا دے دیا۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ زرعی قوانین بدلنے کے لیے کسان رہنماوں کو بھی مشورے میں شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں