ایل او سی پر گولہ باری

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر گولہ باری، متعدد شہری زخمی

راولپنڈی (عکس آن لائن ) بھارتی فورسز نے لائن ا ٓف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ا ٓزاد کشمیر میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کے شاردہ ،ددنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کئے۔

بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھری اور بسن والی گاوں کی 15 سالہ بچی سمیت4 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو موثر اندار میں نشانہ بنایا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال بھارتی فوج ایل او سی پر اب تک 708 بار اشتعال انگیزیاں کرچکی ہے جس سے 2 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں