اداکار افضل خان

بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ‘ بڑا کام کرنے کی ضرورت ، اداکار ریمبو

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکار افضل خان ( ریمبو )نے کہا ہے کہ فلمسازی کے رجحان کے لئے بڑا کام

کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے سینئر ز کو قیادت کرنا ہو گی ، بھارتی فلموں میں کام کرنے

کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن مجھے بھارتی فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ۔

ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ہر شعبہ مشکلات کا شکار ہے .

سرمایہ کاروں کو فلم انڈسٹری کی طرف راغب کرنا آسان کام نہیں ۔ لیکن اگر سینئرز لوگ قیادت کریں.

تو سرمایہ کار یقینی طور پر اس طر ف آئیں گے یا پھر حکومت آگے آئے اور جوائنٹ ونچر کرے،

تاکہ نجی شعبے سے سرمایہ کار اس طرف آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں