شبنم مجید

بھائی کے قتل کے واقعہ سے انتہائی رنجیدہ ہوں ‘ شبنم مجید

لاہور(عکس آن لائن ) اداکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ بھائی کے قتل کے واقعہ سے انتہائی رنجیدہ ہوں اور جب تک مجرم انصاف کے کٹہرے میں نہیں آجاتے اپنی کوشش جاری رکھوں گی ۔ گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ بھائی کے قتل کا واقعہ پورے خاندان پر قیامت بن کر ٹوٹا ہے اور پورا خاندان شدت غم سے نڈھال ہے ۔ انہوںنے کہا کہ واقعہ پر میری مدعیت میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور جب تک اصل مجرم کٹہرے میں نہیں آجاتے مجھے اور میرے خاندان والوں کو چین نہیں آئے گا ۔ میں انصاف کے حصول کیلئے اپنی کوشش جاری رکھوں گی اور مجھے امید ہے کہ پولیس اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھے گی اورمجھے عدالتوں سے بھی انصاف کایقین ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں