بچت سکیموں

بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیابچت سکیموں کے تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اعشاریہ 92 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 20 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔6 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ایک اعشاریہ 18 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی شرح منافع 20 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 19 اعشاریہ 50 فیصد جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی اوسط شرح منافع اعشاریہ 27 فیصد اضافے سے 17 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔اسی طرح بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16 اعشاریہ 56 فیصد پر برقرار ہے، نئے ریٹس کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں